مجلس وحدت مسلمین لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور کے سیکرٹری جنرلز و عہدیداران کا مشترکہ اجلاس

MWM

MWM

لاہور: مجلس وحدت مسلمین لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور کے سیکرٹری جنرلز و عہدیداران کا مشترکہ اجلاس 12 اکتوبر کو فیصل آباد اور 19 اکتوبر کو مینار پاکستان پر منعقدہ جلسے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ، اجلاس کی صدارت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے کی اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت اور آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں تک پھیلانے کا مطالبہ۔

اجلاس میں دہشت گردوں کو ملک بھر میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والی کالعدم جماعت کے خلاف کاوائی کا مطالبہ ،اجلاس سے خطاب کرتے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ محرم الحرام میں پنجاب میں ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ خارج از امکان نہیں ہے۔

پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ پنجاب حکومت ہے پنجاب حکومت میں شامل وزراء دہشت گردوں کی صوبے میں مکمل سرپرستی کرتے ہیںان ہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موجودہ حکمرانوں کی جانب سے ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہے ہمیں پر امن سیاسی جدوجہد سے دور رکھنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں ہم اپنے قانونی و آئینی حق سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیا ر نہیں۔