لاہور (جیوڈیسک) اے ایس پی چوہنگ عرفان سموں کی قیادت میں پولیس نے رائے ونڈ روڈ پر شیر شاہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا جس میں مختلف مکانات اور مدارس کو چیک کیا گیا۔
آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد اپنی شناخت کا کوئی ثبوت مہیا نہیں کر سکے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے