لاہور (جیوڈیسک) فہرست کے مطابق شہر کے 24 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور 36 انچارج انویسٹی گیشنز کو عہدوں سے ہٹا کر انکے عہدوں میں تنزلی کر دی گئی ہے۔
مذکورہ افسران کو فوری طور پر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ تاہم خالی آسامیاں آج پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران مشاورت کے بعد پر کی جائیں گی۔
آؤٹ آف ٹرن ترقیاں پانے والے 20 ایس پیز اور 65 ڈی ایس پیز کو بھی چند روز قبل آئی جی پنجاب کے حکم پر او ایس ڈی بنایا گیا تھا۔