لاہور (جیوڈیسک) شہدائے ستمبر کو خراج عقیدت پیش کرنے میں گلوکار راحت فتح علی خان بھی پیش پیش ہیں۔ انہوں نے چھ ستمبر کے حوالے سے ایک خصوصی گیت تیار کیا ہے جس میں وفا کی تصویروں کو سلام پیش کیا گیا ہے۔
راحت فتح علی خان کے مطابق ان کا نغمہ، خدا رکھے، ان جوانوں کی خدمت میں ہدیہ عقیدت ہے جنہوں نے جان کی قربانی دے کر اپنی مٹی کی شان بڑھائی۔ اس گیت میں جہاں دل کو چھولینے والے اشعار ہیں وہیں ملکی تاریخ کے یادگار لمحات بھی شامل کئے گئے ہیں۔