لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سیالکوٹ میں دو بھائیوں کو ڈاکو سمجھ کر قتل کرنے کے کیس پر مزید کارروائی 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سیالکوٹ کے دو بھائیوں کے قتل کیس میں 7 ملزمان کو سزائے موت، 6 کو عمر قید اور سابق ڈی پی او سمیت 10 پولیس اہلکاروں کو 3،3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
18 اگست 2010 میں گاؤں والوں نےدونوں حقیقی بھائیوں کو ڈاکو سمجھ کر بہیمانہ تشدد سے ہلاک کر دیا تھا۔
ملزمان نے سزاؤں کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ وکلاء نے موقف اپنایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد اور حقائق کو مد نظر رکھے بغیر سزائیں سنائی گئیں۔ عدالت نے مزید کارروائی 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔