لاہور : سیالکوٹ کے کامیاب ترین جلسہ نے مسلم لیگ (ن) کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے جس کو عوام آئندہ الیکشن میں دفنا دینگے عمران خان کی قیادت میں ملک کے عوام حکومت کیخلاف ہر طرح کی جدوجہد کرنے کیلئے تیار ہوچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وامیدوارپی پی 159ملک اصغرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے کیا۔وہ گزشتہ روز عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ)میں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ان کا فوری استعفیٰ اوراحتساب قومی بحرانوں سے نجات کاواحدراستہ ہے مجرم کیخلاف دوافرادکی شہادت کافی ہوتی ہے،دوججوں نے یقینا شواہد کی بنیادپرمیاں نوازشریف کی نااہلی کافیصلہ سنایااگرمیاں نوازشریف صادق وامین ہوتے توان کاخاندان خوشحال اورقائداعظم کاپاکستان بدحال نہ ہوتا گونوازگوکانعرہ ہرگلی اورمحلے میں حکمرانوں کاتعاقب کرتارہے گاقطری مکتوب مستردہونے کے بعدجے آئی ٹی بنانے کی ضرورت نہیں تھی اگرحکمران خاندان کے پاس شواہد ہوتے تواب تک عدالت عظمیٰ میں پیش ہوجاتے مگرملک اصغرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے پاکستان کاپیسہ چوری کرکے بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ناجائز راستہ اختیارکیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ حکمران چار سال تک بلند بانگ دعوے کرتے رہے مگر بجلی کا ایک بھی اضافی یونٹ پیدا نہیں کر سکے ،چودھری معشوق علی لاہور( )حکمران چار سال تک بلند بانگ دعوے کرتے رہے مگر بجلی کا ایک بھی اضافی یونٹ پیدا نہیں کر سکے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہورہے ہیں جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وامیدواروائس چیئرمین یونین کونسل اٹاری سروبہ چودھری معشوق علی نے کیا۔وہ گزشتہ روز عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ)میں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے،انہوں نے کہاکہ گرمیوں کی آمد کیساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن حکومت سے بے قابو ہو گیا ہے ،ن لیگ نے نہ صرف عوام کو خوار کرنیکا تہہ کر رکھا بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنیکا سبب بھی بن رہی ہے۔چودھری معشوق علی نے کہا کہ مینار پاکستان پر ہاتھ پنکھی جھول کر عوام کو بے وقوف بنانے والے شہباز شریف بتائیں کہ وہ اپنے دور حکومت میں بجلی لوڈشیڈنگ ختم کیوں نہیں کر سکے قوم سے لوڈ شیڈنگ خاتمہ پر ووٹ مانگنے والی مسلم لیگ جواب دے کہ لوڈ شیڈنگ کا کب خاتمہ ہو گا ۔ چودھری معشوق علی نے کہاکہ پنجاب میں ہر وہ کام کیا جارہا ہے جس میں حکمران کمیشن لیتے ہیں عوامی فلاحی کام کرنے میں ن لیگ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لوڈ شیڈنگ کے باعث فیکٹری بند اور مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں حکومت کی ساری توجہ میٹرو اورنج ٹرین منصوبوں پر مرکوز ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا وطیرہ ہے،شوکت حسین فجر لاہور( )وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا وطیرہ ہے شور شرابے اور بے جا مخالفت کی سیاست کرنیوالے ملک وقوم کی کوئی خدمت نہیں کر رہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سماجی کارکن شوکت حسین فجرنے کیا۔وہ گزشتہ روز عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ)میں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے جس طرح ورثے میں ملے ہوئے مسائل اور بحرانوں سے قوم کو نجات دلائی وہ خوش آئند ہے وزیر اعظم کی کامیابیوں سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں سی پیک منصوبے کی بدولت پاکستان حقیقی ایشین ٹائیگر بن کر ابھرے گا ،شوکت حسین فجر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے آگے کی جانب گھوم رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کے باشعور عوام نے بھی اسی تعمیر و ترقی سے متاثر ہو کر میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ن لیگ کی حکومت پانچ سال پورے کریگی۔