چکوال (جیوڈیسک) چکوال میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ملکی تاریخ میں پہلی بار طاقتور کا احتساب شروع ہوا اور یہی نیا پاکستان ہے جب کہ لاہور میں فیصلہ کن الیکشن ہونے جا رہا ہے جو فیصلہ کرے گا کہ قوم سپریم کورٹ کے ساتھ ہے یا ایک ڈاکو کے ساتھ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کو کلین چٹ دینے پر قوم چیرمین نیب کو نہیں چھوڑے گی، انصاف کے ادارے اگر بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑیں گے تو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 8 دن جیل میں گزارے، وہاں کوئی طاقتور، ڈاکو اور مجرم جیل میں نہیں ملا بلکہ وہاں سب غریب لوگ ملے لیکن مجھے قومی اسمبلی میں ڈاکو ملے۔
عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے میں پونے دو ارب روپے کی کرپشن کی گئی جس پر شہباز شریف کے خلاف نیب میں جائیں گے۔