لاہور کا سکندر، شادی نہ کرنے پر نوجوان کی دھمکی، پولیس نے دھر لیا

Sikandar

Sikandar

لاہور (جیوڈیسک) شملہ پہاڑی کے قریب مسلح شخص نجی ایئر لائنز کے دفتر میں گھس گیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر پولیس کو دھمکی دی کہ مطالبات نہ مانے گئے تو وہ خودکشی کر لے گا۔

مسلح شخص کامران نے کہا کہ وہ ایک لڑکی کو پسند کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ کامران کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تین سال سے اس لڑکی کے ساتھ رابطے میں ہے مگر اب لڑکی اس سے شادی کرنے سے انکار کر رہی ہے۔

ڈر کے مارے لڑکی نجی ایئر لائنز کے دفتر کے واش روم میں گھس گئی۔ کافی دیر تک یہ معاملہ چلتا رہا تاہم پولیس نے کامران کو دھر لیا۔

پولیس نے کامران کا گریبان پکڑ کر ڈنڈا ڈولی کرتے ہوئے گاڑی میں ڈال کر اسے تھانہ گجر سنگھ لے جایا گیا جہاں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں ملزم کامران کے خلاف اقدام خودکشی، ناجائز اسلحہ، پولیس کے ساتھ مزاحمت اور دہشت پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے کامران کے موبائل فون سے کی جانے والی تمام کالز کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ پولیس یہ سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزم سے کون لوگ رابطے میں تھے۔ ملزم کو اسلحہ فراہم کرنے والے شخص کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔