گلوکار جہانگیر عباس کے ویڈیو البم”زخماں تے زخم سہے”نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے لاہور : گلوکارجہانگیرعباس کے نئے ویڈیوالبم”زخماں تے زخم سہے”کی مقبولیت نے ان دنوں عوام کو ایک بار پھر سے فوک گیت سننے پر آمادہ کردیا ہے،اس ویڈیوالبم کی شاعری ملک طالب حسین طالب اور فیصل ندیم نے لکھی ہے،ویڈیوڈائریکشن فیصل ندیم نے دی ہے جبکہ میوزک جہانگیر عباس کا مرتب کردہ ہے،ایک ملاقات کے دوران گلوکار جہانگیرعباس نے بتایا ہے کہ ان کی ویڈیوالبم کی اس قدر پزیرائی اور مقبولیت اکمل واگی کی مرہون منت ہے کیونکہ اکمل واگی نے مجھے ہر موڑپر سراہا اور میری حوصلہ افزائی کی ہے جس کے لئے میں اکمل واگی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے پرستاروں اپنی ماں کی دعائوں کا بھی تہہ دل سے ممنون ہوں کہ جس کی بدولت آج مجھے کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹی وی سیریل ،،ہم اداس لوگ،، کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ طاہرہ آرزو گہری کھائی میں گر کر شدید زخمی لاہور : نئی ڈرامہ سیریل ،،ہم اداس لوگ،، کی شوٹنگ گزشتہ روز چھانگا مانگا کے خوبصورت مقامات پر کی جا رہی تھی کہ اداکارہ طاہرہ آرزو پائوں پھسلنے کی وجہ سے گہری کھائی میں گر گئیں۔جس سے اداکارہ طاہرہ آرزو کو شدید چوٹیں لگیں۔اداکارہ کو فورا مقامی ہسپتال سے مرہم پٹی کروا دی گئی ہے۔پروڈیوسرایم جاویداقبال نے اس واقع کے بعد ڈرامہ سیریل ،،ہم اداس لوگ،،کی شوٹنگ بند کروادی اور اب یہ شوٹنگ اداکارہ کی صحتیابی کے بعد دوبارہ سے ہو گی،یاد رہے یہ ڈرامہ سیریل کافی بڑے بجٹ سے تیار کی جا رہی ہے،جس کی کہانی معروف رائٹر ایم اے تبسم سے لکھوائی گئی ہے۔جبکہ اس کے ہدائیتکار نعیم خان ہیں۔جو اس سے قبل ڈرامہ سیریل ،،دھواں آنکھیں ،،کی ڈائریکشن دے چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گلوکار ارشاد احمدانصاری کا نیا آڈیو کیسٹ مکمل ہوگیا۔بہت جلد آر پی گولڈ ریلیزکریگی۔ لاہور : معروف فوک گلوکار ارشاد احمد انصاری کا نیا آڈیوکیسٹ مکمل ہوگیا ہے۔جس میں انہوں نے گیتوں کے ساتھ ساتھ ساتھ کچھ غزلیں بھی ریکارڈ کروائی ہیں۔جن کو شاعر ایم اے تبسم،ریاض علی آرزو،ایم جاویداقبال،ساحرقریشی نے لکھا ہے۔جبکہ اس البم کی ویڈیو کے فرائض نعیم خان ادا کرینگے۔بہت جلد اس البم کو معروف ریلیزنگ کمپنی آر پی گولڈ ملک بھر میں ریلیزکریگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فلموںمیںاداکاری کرنے سے زیادہ مشکل کام کوریو گرافی کرنا ہے۔معروف کوریوگرافر نزیر احمد بھٹی لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف کوریوگرافر نزیر احمد بھٹی نے کہا ہے کہ فلموں میں اداکاری کرنے سے زیادہ مشکل کام کوریوگرافی ہے۔نزیر احمدبھٹی جو کہ بی فار یو کے نام سے فلم انڈسٹری میں اپنا شہرہ رکھتے ہیں ۔نے کہا ہے کہ وہ اب تک پاکستان سمیت بہت سی بھارتی اداکارائوں کو بھی کوریوگرافی کرواچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل ہر اداکارہ گھر سے ہی سیکھ کر آتی ہے۔اور جو ڈیمانڈ پروڈیوسر یا ہدائیت کار کرتے ہیں۔وہ ڈانس کرتے ہوئے ہیروئنز کافی مشکلات کا شکار ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ بھارتی اداکارائیں بڑی آسانی سے کوریوگرافی کو سمجھتی اور سیکھتی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معروف شاعر ریاض علی آرزو نے ،،آر پی گولڈ،،کے نام سے آڈیوویڈیوریلیزنگ کمپنی بنا لی۔ لاہور : پاکستان کے نامور شاعر ریاض علی آرزو نے بالاآخر ،،آر پی گولڈ،،کے نام سے اپنی آڈیوویڈیو ریلیزنگ کمپنی بنا لی۔اس کمپنی کے ایگزیکٹومینجر ایم اے تبسم ہونگے۔یاد رہے ۔ ریاض علی آرزو اس قبل سینکڑوں نئے و پرانے گلوکاروں کو پروموٹ کر چکے ہیں۔جنہوں نے اس فیلڈ میں اپنا نام بنایا ہے۔اب ریاض علی آرزو نے بتایا ہے کہ وہ ،،آر پی گولڈ،،ریلیزنگ کمپنی کے تحت بہت سے نئے گلوکاروں کے ساتھ ساتھ کچھ نامور گلوکاروں سے بھی معاہدہ کرینگے۔اور بہت جلد ابتدائی آڈیوویڈیوالبمز مارکیٹ میںریلیز کردئیے جائینگے۔ریاض علی آرزو نے بتایا کہ ان کے ساتھ معروف شاعر ایم اے تبسم بھی اس کمپنی میں ان کے ساتھ ہونگے۔جو کہ اس کمپنی میں بطور ایگزیکٹومینجر کے فرائض انجام دینگے۔