لاہور: گلوکارہ سائرہ نسیم کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

Saira Naseem

Saira Naseem

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گلوکارہ سائرہ نسیم کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے، کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔

معروف گلوکارہ سائرہ نسیم کے گھر پر اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جب وہ ايک شادی کی تقريب سے واپس پہنچیں۔ گلوکارہ کے مطابق شادی کی تقريب سے واپسی پر ہی ان کو شک ہوا کہ ايک کالے رنگ کی گاڑی ان کا پيچھا کر رہی ہے تاہم جب وہ گھر پہنچيں تو ان کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

سائرہ نسیم کے مطابق پوليس بر وقت اطلاع ملنے کے باوجود ایک گھنٹے بعد آئی۔ تھانہ ستوکتلہ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کر لی ہے۔