لاہور : چھوٹے تاجروں پر جی ایس ٹی نفاذ کیخلاف احتجاج کا اعلان

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ٹریڈرزایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے چھوٹے تاجروں پر جی ایس ٹی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے جلد ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے برانڈرتھ روڈ لاہور کے تاجروں ارشد رضا اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ اور چھوٹے تاجروں کو پچاس لاکھ روپے تک حاصل ہونے والی چھوٹ نئے بجٹ میں ختم کرنے کا فیصلہ تشویش ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹا تاجر پہلے ہی مہنگائی اور بے شمار ٹیکسوں سے تنگ آیا ہوا ہے، اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ لاہور فیصل آباد اور دیگر شہروں کی تاجر تنظیمیں جلد اس حوالے سے احتجاج کرینگی۔