لاہور میں بیٹوں نے دوسری شادی کرنے پر ماں اور 2 سوتیلی بہنوں کو قتل کردیا

Murder

Murder

لاہور (جیوڈیسک) ٹاؤن شپ میں دو بھائیوں نے دوسری شادی کرنے پر اپنی ماں اور 2 سوتیلی بہنوں کو قتل کردیا۔ ٹاؤن شپ کی رہائشی صغراں بی بی نے اپنے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد شعبان نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی۔

صغراں کے 2 بیٹے آصف اور شہزاد اس شادی پر خوش نہیں تھے، جس پر دونوں بیٹوں نے شعبان کے گھر میں گھس کر صغراں اور اپنی 2 سوتیلی بہنوں ،قدس اور آمنہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

واقعے کے بعد دونوں ملزمان نے متعلقہ تھانے میں جاکر گرفتاری دے دی جبکہ پولیس نے شعبان کی مدعیت میں آصف اور شہزاد کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کرلیا ہے۔