لاہور: تیزرفتار کار کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر ، 2 افراد جاں بحق

Accident

Accident

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ، واقعہ میں راہ گیر بھی زخمی ہو گیا ، ڈرائیور کو ساتھی لڑکی سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکلوں پر چڑھ گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک نوجوان کی عبداللہ کے نام سے شناخت ہوئی تاہم دوسرے نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی ۔

پولیس نے کار ڈرائیور نوجوان کو ساتھی لڑکی سمیت گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔