لاہور : سری لنکن ٹیم پر حملے کے ملزم کی نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع

Accused

Accused

لاہور (جیوڈیسک) سری لنکن ٹیم پر حملے کے ملزم کی نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔ حکومت پنجاب نے گزشتہ روز ملزم زبیر کی نظربندی میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

پنجاب حکومت کا درخواست میں موقف تھا کہ ملزم زبیر کی رہائی سے نقصِ امن کاخدشہ ہے جبکہ ہائی کورٹ ریویو بورڈ نے ملزم زبیر کی نظربندی ختم کرنے کاحکم دیا تھا۔