لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ترجمان اسامہ اسد نے کہا کہ لاہور جمعیت کے زیر اہتمام 13 اگست کی رات 8 بجے مینار پاکستان پر ہونے والے اسٹیج شو کی تیاریاں عروج ہیں طلبہ اجتماع کے لئے شہر بھر کی اہم شاہرائوں پر بینرز اور فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
جبکہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سید مستقیم معین نے ذمہ داران کے ہمراہ مینار پاکستان کادورہ کیا اور اسٹیج شو کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ترجمان لاہور جمعیت کے مطابق طلبہ اجتماع کا بنیادی مقصد طلبہ میں یوم آزادی کا حقیقی شعور بیدار کرنا ہے۔