لاہور (جیوڈیسک) مجلس وحدت المسلمین نے پاراچنار میں دہشتگردی کے خلاف تین روزہ سوگ کااعلان کیاہے۔ لاہو رمیں احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس کے شرکا نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ہنزہ بلاک سے شروع ہو کر مون مارکیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔
مجلس وحدت المسلمین کے رہنما امتیاز کاظمی کا کہنا تھاکہ طالبان کیخلاف بھرپور آپریشن کیے بغیر ملکی سلامتی اور استحکام ممکن نہیں ۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کوئی واضح پالیسی نہ دینا حکومت کی ناکامی ہے۔