لاہور(جیوڈیسک) خودکش دھماکوں میں ملوث ریاض قادرخان گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ریاض قادرخان کو امریکی ریاست اوریگون سے گرفتارکیاگیا ہے۔
اس پر 2009 میں لاہورخود کش دھماکوں میں معاونت کاالزام ہے، ریاض قادر کو حملوں کے جرم میں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ 27 مئی2009 کو لاہور میں حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹرپرخودکش حملہ کیاگیاتھا ، جس میں 30 افرادجاں بحق اور3سوافرادزخمی ہوئے تھے۔