لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ہونیوالے سمر فیشن ویک کے دوسرے روز بھی ماڈلز نے اپنے دلکش ملبوسات کے ساتھ جہاں ریمپ پر نت نئے پہناووں کی بہار کر دی تو وہیں مختلف پرفارمنسز نے بھی شائقین کا خوب دل بہلایا۔ فیشن شو میں جھلمل کرتے گل رنگ پہناوے اور ان پر غضب ڈھاتی ماڈلز کی تیاری۔
میک اپ، ہیر سٹائلنگ اور جیولری حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ ماڈلز نے چکا چوند روشنیوں میں ریمپ پر اپنی پروقار واک سے لوگوں کے دل موہ لئے۔ فیشن کی شوقین خواتین تو ان حسینائوں کی ڈریسنگ کو اس قدر غور سے دیکھ رہی تھیں کہ جیسے کسی ڈیزائین کو کاپی کر رہی ہوں۔ حاضرین کی دلچسپی کے لئے شو میں فن کاروں نے رقص بھی پیش کیا۔ رقص کی رنگا رنگ پرفارمنس دیکھ کر لوگ خوب محظوظ ہوئے۔