لاہور: اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

Sunday Bazaar

Sunday Bazaar

لاہور (جیوڈیسک) اتوار بازار بظاہر تو عوام کو ریلف دینے کے لئے لگائے جاتے ہیں مگر شہریوں کی سہولیت کے لئے سجائے گئے بازار میں عوام ناخوش ہی نظر آتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہے کہ ان بازاروں کا کوئی فائدہ نہیں، نا ہی اشیاء کی کوالٹی ٹھیک ہے اور ن ہی ریٹ۔ بجٹ کے آتے ہی اتوار بازاروں میں بھی قیمتیں آپے سے باہر ہو گئی ہیں۔

آلو کی پرانی قیمت 15 سے 21 روپے ہو گئی۔ پیاز پہلے 35 اب 41 جبکہ ٹماٹر 40 سے 43 روپے ہو گیا۔ اسی طرح پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

آڑور کی قیمت 130 روپے سے 140 ہو گئی جبکہ سیب 120 سے 150 تک پہنچ گیا۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سستے بازار لگا کر انھیں مہنگائی سے ریلیف دیا جائے۔