لاہور: سنی اتحاد کونسل کا شیرازہ بکھر گیا

Sunni Ittehad Council

Sunni Ittehad Council

لاہور (جیوڈیسک) سنی اتحاد کونسل کا شیرازہ بکھر گیا، متعدد جماعتوں نے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے، کونسل کے سیکرٹری اطلاعات نے بھی صرف نام کی حد تک کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین حامد رضا کے بند کمرے میں فیصلو ں کی وجہ سے اتحاد میں شامل تقریباً تمام جماعتیں انہیں چھوڑ گئی ہیں، جماعت اہلسنت، جے یوپی (نیازی)اور دیگر کئی جماعتیں ایک عرصہ سے اس اتحاد سے علیحدہ ہیں جبکہ اتحاد کے ہونے والے اجلاس بھی جعلی ہوتے ہیں۔