لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے منٹگمری روڈ پر مشکوک افراد نے فائرنگ کر کے نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد رمضان قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ تھا۔
روزہ رکھنے کے بعد نماز ِفجر پڑھ کر وہ مسجد سے نکلا تو اس نے 2 مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو دیکھ کر للکارا، مشکوک افراد نے فائرنگ کر دی جس سے محمد رمضان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقتول ساہیوال کے گاوں 45/4 آر کا رہائشی تھا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔