لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ میں سوائن فلو سے اموات کی تحقیقات کیلیے دائر درخواست کی سماعت کی گئی، محکمہ صحت پنجاب نے تحریری جواب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تردید کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سوائن فلو سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران محکمہ صحت پنجاب نے تحریری جواب داخل کیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب میں سوائن فلو کا نہیں، ایچ ون این ون کا وائرس ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے وائرس سے نمٹنے کیلیے 6 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے سمیت اقدامات کیے ہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ صوبے میں اموات کی وجہ سوائن فلو ہے یا کچھ اوراس کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ، عدالت نے سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔