لاہور (جیوڈیسک) سوائن فلو سے ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا، رواں سال میں مرنیوالوں کی تعداد سات ہو گئی۔
نواز شریف سیکیورٹی ہسپتال لاہور میں تین روز سے خوشاب کا رہائشی غلام رضا زیر علاج تھا۔
سوائن فلو کے وائرس کی تشخیص پر اسے علاج معالجے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں لیکن وہ جاںبر نہ ہوسکا۔ 36 سالہ غلام رضا کے جاں بحق ہونے سے اب رواں سال سوائن فلو سے مرنیوالوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔