لاہور میں سوائن فلو میں مبتلا 57 سالہ شخص دم توڑ گیا

Dead Body

Dead Body

لاہور (جیوڈیسک) سوائن فلو میں مبتلا 57 سال کا شخص کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

سیکریٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک کے مطابق سوائن فلو میں مبتلا الطاف حسین شیرازی کا تعلق بھلوال ضلع سرگودھا سے تھا اور وہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوائن فلو سے انتقال کرنے والے مریض کی اطلاع عالمی ادارہ صحت کو کردی ہے اور اس جان لیوا مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لئے عالمی ادارے سے مدد بھی حاصل کرلی ہے۔

جواد رفیق ملک نے کہا کہ مریض سے متعلق تاخیر سے اطلاع دینے پر نجی اسپتال کے خلاف کیس ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوادیا گیا ہے جب کہ احتیاطی تدبیر کے طور پر مریض کا علاج کرنے والے اسپتال اسٹاف اور اہلخانہ کے خون کے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔