لاہور (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے لاہور کے وفاقی کالونی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
طاہرہ آصف کو بدھ کے روز علامہ اقبال ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے ڈرائیور اور بیٹی کے ہمراہ پھل خرید رہی تھیں، انھیں شدید زخمی حالت میں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا،، جہاں وہ دو روز زیر علاج رہیں تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
طاہرہ آصف کے انتقال کی خبر رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے دی تو اسپتال کے باہربڑی تعداد میں موجود ایم کیو ایم کے کارکنان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ کارکنوں نے اسپتال کے باہر مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔