لاہور : زیر تعمیرعمارت گرنے سے 7 مزدور ملبے تلے دب گئے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے سات مزدور ملبے تلے دب گئے۔ تین زخمیوں کو میو ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزنگ اڈہ کے قریب تین منزلہ زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزل پر لفٹ اتارتے ہوئے اچانک تیسری منزل گر گئی۔

سات مزدور ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو میو اہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ چار افراد کو فوری طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔