لاہور : طارق کالونی میں 2 گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے طارق کالونی میں نوا کوٹ کی حدود یوسی 94 کے چئرمین محمد افضل کے ڈیرے پر دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت زاہد الیاس کے نام سے کر لی گئی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔