لاہور (جی پی آئی) ٹیوٹا استاد شاگرد نظام کے تحت غیر مستند افرادی قوت کو اہل قرار دینے کیلئے اپنے اداروں میںشارٹ کورسز کا اجراء اپریل 2015سے کرے گی جس کے بعد وہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے علاوہ بیرون ملک ملازمت کیلئے اہل قرار دئے جاسکیں گے ،اس مہم کو شروع کرنے کیلئے معیاری طریقہ کار (SOP) کے عمل کوتیار کیا جارہا ہے جسے جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ اس طریق کار سے غیر مستند ہنر مند افرادی قوت کو داخلے کیلئے آسانی ہوگی۔ان خیالات کااظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے استاد شاگرد نظام کے تحت شارٹ کورسز کے اجراء کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی ، جنرل منیجر (آپریشنز) حامد غنی انجم ،جنرل منیجر(فنانس) عبدالقیوم، جنرل منیجر ( اکیڈمکس ) اظہر اقبال شاد اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ تین ماہ دورانیہ کے شارٹ کورسز میں داخلہ کیلئے کم از کم عمر کی حد 19سال بمع کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ’کم از کم 2 سال کاصنعتی تجربہ ،پہلے سے کسی تربیت کا ثبوت ، ملازمت کے ریکارڈ ، آجر /مالکان کی جانب سے مہارت کے استعمال اور حوالہ شامل ہونگے۔داخلے کیلئے جامع درجہ بندی(علم ، مہارت اور رجحان) تربیتی اور عملی تعلیم کے حساب پر مبنی خود تشخیصی بنیاد پر کی جائے گی۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ رجسٹریشن کے لیے حتمی انتخاب خود کارتخمینہ ، انٹرویو اور عملی ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ امیدواروں کیلئے داخلہ، رجسٹریشن اور دیگر اخراجات کیلئے 5000 روپے فیس لی جائے گی۔ٹیوٹاابتدائی مرحلے میں15 شارٹ کورسز شروع کر رہی ہے جس میں آٹو الیکٹریشن ، آٹو کیڈ (سول) ،مشین ایمبرائیڈری، میسن ، پلمبر اور سینیٹری انسٹالر ،الیکٹریشن، آٹو میکینک (پٹرول) ، ٹیلرنگ، سٹیل فکسر ، ویلڈر، مشینسٹ، موٹر سائیکل میکینک ، ایچ وی اے سی آر،بیوٹیشن اور بلڈنگ پینٹر شامل ہیں۔ کورس سے فارغ التحصیل کو ٹیوٹا سرٹیفکیٹ ملنے پرمقامی و بین الاقوامی سطح پر مصدقہ ہنر مند افرادی قوت کے طور پر قبول کیا جائے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے عوام اشیاء خوردونوش میں کمی کی توقع کر رہی تھی لیکن حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعا ت میں اضافہ کر کے مہنگائی کے نئے طوفان کی نوید سنا دی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے کی حکومت کو اپنے طرز حکمرانی کو تبدیل کرنا ہو گامسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کے اندر اپنا اعتماد کھو دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میںبلدیاتی انتخابات کروانے اور نچلی سطح تک عوام کو اختیارات منتقل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں۔ صوبے کی عوام کوپچھلے 8 سالوں سے مقامی حکومتوں سے محروم رکھا ہوا ہے جو کہ حکمرانوں کی آمرانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ ایمپلی فائر ایکٹ کی آڑ میں آئمہ مساجد اور علماء کی گرفتاریاں ناقابل برداشت ہیں ۔ لاؤڈ سپیکر پر درودو سلام پڑھنے کی حکومتی پابندی قبول نہیں کی جا ئے گی ۔دنیا کی کو ئی طاقت درو دو سلام پر پابندی نہیں لگا سکتی ۔ ایمپلی فائر آرڈینینس میں درو دو سلام پر پابندی ختم کی جائے ۔ مساجد سے لا ؤڈ سپیکر اتارنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ پو لیس کے ہاتھو ں علماء و خطباء کی تذلیل و تضحیک پر خامو ش نہیں رہ سکتے ۔ مساجد کے آئمہ و خطباء کو لا وارث نہ سمجھا جا ئے ۔ حکو مت دین دشمنی اور مداخلت فی الدین کا رویہ ترک کر ے ۔حکو متی صفو ں میں مو جو د دین بیزار عناصر اسلام کے خلا ف سازشو ں سے باز آجائیں۔ علماء کرام کی بلاجوازپکڑ دھکڑ بند نہ کی گئی توسخت احتجاج کرنے پر مجبو ر ہو ں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرنے پر اہلسنت کو سزا دی جارہی ہے۔ اہلسنّت وجماعت دہشتگردی کے خاتمہ کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے قومی جہا د میں پا ک فو ج کی قربانیو ں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔ آپریشن ضرب عضب کے حامیوں کی پکڑ دھکڑ ناا نصافی ہے۔اہل حق اقامت دین کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) ،محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں ماہرین نفسیات تعینات کئے جائیں ۔محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس میں ایک سال میں 66ذہنی مریضوں کا علاج کیا گیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرہ میں عام آدمی محرومیوں کا شکا رہے جس وجہ سے اس کے ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ رفتہ رفتہ ذہنی مریض بن جاتا ہے ۔کئی مریض ایسے ہیں کہ انہیں صرف توجہ کی ضرورت ہے ۔اگر انہیں تھوڑی سی توجہ مل جائے تو وہ معاشرہ میں بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں ا س لئے ہر سطح پر ماہرین نفسیات کی موجودگی ضروری ہے ۔اس حوالے سے ابھی سے بجٹ میں اسامیاں رکھی جائیں اور فنڈز مختص کئے جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسلم لیگی کارکن گوہرنقوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کیـسردارایاز صادق گڑھی شاہو میں گوہرنقوی کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیاـ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے لئے مرحوم کی خدمات کو سراہاـسردارایاز صادق نے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کیـاس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما قاضی آصف، فیاض ورک، چوہدری محمد اسلم ، مزمل شاہ، عابدمشتاق ، احمد علی، عثمان خان اور رانا اکرم سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔