لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں چھت پر کھیلتے بچے اسپرٹ میں آگ بھڑکنے سے جھلس گئے۔ بچوں کو جناح اسپتال داخل کرایا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
آگ سے جھلسنے و الے بچے نے پولیس کو بتایا کہ چھت پر اسپرٹ پڑا تھا، ایک بچے نے شرارت سے اس میں آگ لگا دی جس سے تین بچے جھلس گئے۔ ایس پی صدر ملک اویس کے مطابق اس واقعہ میں کسی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ صوبائی وزیر صحت طاہر خلیل سندھو نے اسپتال پہنچ کر بچوں کی عیادت کی۔