لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی، سیکورٹی اداروں نے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس اور حساس ادروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ٹاون کے علاقے مون مارکیٹ کے قریب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلو بادوری مواد، سیفٹی فیوژ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔ گرفتار کیے جانے والے مبینہ دہشت گردوں میں عبداللہ عالم، محمد حفیظ، نثار احمد اور احمد تصور شامل ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق دہشت گرد حساس دفاتر اور اہم ملازمین کو نشانہ بنانے کا پلان بنا چکے تھے اور جلد ہی کارروائی کے لئے تیار تھے۔