لاہور (جیوڈیسک) انٹیلی جینس ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
جنوبی وزیرستان سے 5 خودکش حملہ آوروں کے لاہور میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دہشتگردوں کی جانب سے پنجاب کی اعلٰی سیاسی شخصیات اور اہم سرکاری تنصیبات کو ہدف بنایا جا سکتا ہے۔
حساس سرکاری تنصیبات کے اطراف میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔