لاہور: دہشت گردی کی سازش ناکام ، دہشت گردوں کا گروہ گرفتار

Terrorism

Terrorism

لاہور (جیوڈیسک) ساس اداروں نے لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔ ہربنس پورہ کے علاقے سے دہشت گردوں کا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

ہربنس پورہ سے گرفتار کئے جانے والے دہشت گروں کے گروہ سے بڑی مقدار میں بارود کے علاوہ ، ڈیٹونیٹرز، ریموٹ کنڑول ڈیوائسز اور 200 کے قریب گولیاں برآمد ہوئیں۔ گروہ امام حسین کے چہلم کے موقع پر دہشت گردی کرنا چاہتا تھا۔