لاہور: طالبان کے نام پر بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور پولیس نے طالبان کے نام پر بھتہ مانگنے والے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں منور، حیدر اور اکرم گل شامل ہیں۔ تینوں بھتہ خوروں نے نشتر کالونی کے رہائشی ڈاکٹر شہزاد سے خود کو طالبان ظاہر کرکے بیس لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

گرفتار ملزم اکرم گل کا کہنا ہے کہ اسکے بھائی کا آپریشن تھا۔ ڈاکٹر نے اس سے چودہ لاکھ روپے مانگے تھے۔ پیسوں کا انتظام نہ ہونے پر دوسرے ساتھیوں کے کہنے پر بیس لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا۔