لاہور (جیوڈیسک) عید منانے کے لیے پردیسیوں کی اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روانگی میں تیزی آگئی۔ فکر معاش اور بہت سے دیگر مسائل کی وجہ سے انسان ایک سے دوسری جگہ حرکت کرنے پر مجبور ہے لیکن جب عید جیسا موقع آتا ہے تو پھر تو یہ دوریاں ہرگز برداشت نہیں ہو پاتیں۔
سو عید منانے کے لیے لاہور سے بھی پردیسیوں کی کچھ شکوے شکایتوں کے ساتھ اپنے اپنے آبائی علاقوں کو بڑے پیمانے پر روانگی جاری ہے۔ ایسے مواقع پر اوورچارجنگ کی شکایات کوئی نئی بات نہیں ہیں۔
لیکن اِس مرتبہ لاہور میں اِس شکایت کو روکنے کے لیے کافی سخت اقدامات دیکھنے میں آئے۔ بلاشبہ بہت سی خامیوں کو دور کرنے کی بنیادی ذمہ داری حکومت کی ہی بنتی ہے لیکن اِنہیں دور کرنے کے لیے شہریوں کو بھی اپنا کردار ضرور ادا کرنا چاہیے۔