لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد تین روز سے بند پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز کھل گئے۔ سڑکوں سے کنٹینر ہٹانے کا کام جاری، کئی راستے کھل گئے۔
لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کےشہدا ویک کے باعث جمعرات کی رات سے پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز بند کرادیے گئے تھے جو اب کھلنا شرو ع ہو گئے ہیں۔ پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز کھلنے پر شہریوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ماڈل ٹاؤن کے اطراف اور لاہور شہر کے داخلی راستوں پر لگائی گئی رکاوٹیں اور کنٹینرز بھی ہٹائے جارہے ہیں ، جس سے عوام کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ ہنگامہ آرائی اور مظاہروں کے دوران ایسا انتظام کیا جانا چاہیے جس سے عوام کو پریشانی نہ اٹھانا پڑے۔