لاہور: ٹائر مارکیٹ میں ڈینگی لاروا،5 دکانیں سیل

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ٹائر مارکیٹ میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی پر پانچ دکانیں سیل کر دی گئیں۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور ضلعی انتظامیہ نے نولکھا ٹائر مارکیٹ میں چھاپہ مارا تو پانچ دکانیں جن میں سینکڑوں ٹائر پڑے تھے۔

ان میں ڈینگی لاروا اور مچھر موجود ہونے کا انکشاف ہوا جس پر تمام پانچ دکانیں سیل کر دی گئی اور دکان مالکان کے خلاف پرچے درج کرا دیئے گئے تاہم دکان مالکان موقعہ سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔