لاہور میں آج صبح سی این جی کی فراہمی بند کر دی گئی

Lahore Cng

Lahore Cng

لاہور(جیوڈیسک)لاہور اوگرا کے نئے شیڈول کے مطابق لاہور میں آج صبح 6 بجے سی این جی کی فراہمی بندکردی گئی۔صارفین رات بھر قطاروں میں لگ کر سی این جی بھرواتے رہے۔اوگرا کے نئے شیڈول کے مطابق لاہور میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتے میں2دن جاری رہتی ہے،جمعہ کی صبح6 بجے کھلنے والے سی این جی اسٹیشنزآج صبح بند ہوگئے۔

اس سے پہلے گیس بھروانے کیلئے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور خاصے مایوس نظر آئے۔ان کاکہنا تھا کہ سی این جی نہ ملنے کی وجہ سے ان کے روزگار ختم ہو چکے ہیں۔مہنگے فیول پرگاڑیاں چلانے سے گھروں کاخرچا برداشت کرنا بس میں نہیں رہا۔اب وہ ہفتہ بھرسی این جی کا انتظار کرتے رہیں گے۔