لاہور: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

Mazar E Iqbal Guard

Mazar E Iqbal Guard

لاہور (جیوڈیسک) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 136 ویں یوم ولادت کے سلسلے میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

پاکستان نیوی کے دستے نے رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈزکے فرائض سنبھال لیے۔ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر پنجاب کموڈور اکبرنقی نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر علامہ اقبال کے مزار پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔