لاہور: (جیوڈیسک) لاہور میں برانڈرتھ روڈ، میکلوڈ روڈ منٹگمری روڈ بل روڈ اور ملحقہ مارکیٹوں کے تاجر نمائندوں کا اجلاس ہوا جس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ تاجر کسی سیاسی کال پر اپنے کاروبار بند نہیں کریں گے۔
تحریک انصاف کی 15 دسمبر کو لاہور شہر بند کرنے کی کال کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ کسی کو پر امن احتجاج سے نہیں روکیں گے لیکن اگر دکانیں زبردستی بند کرانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے اور حکومت سے بھی اپیل کریں گے وہ کاروبار کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے۔
تاجروں کا موقف ایک ہی نظر آتا ہے کہ امن و امان فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور سیاسی معاملات کو سیاسی انداز میں میز پر ہی حل کر لینا چاہیے تاکہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔