لاہور (جیوڈیسک) شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تلخی کلامی پر وال سٹی کے عملے اور تاجروں میں تصادم ہوا۔ جس کے دوران ایک تاجر نجم القطب عرف جگو جاں بحق ہو گیا۔
وال سٹی کے عملے اور تاجروں میں شٹر کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ وال سٹی عملے کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران جگو کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوا جبکہ تاجروں کا موقف ہے کہ نجم القطب مبینہ تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔
تاجر کی ہلاکت کے بعد پولیس کی جانب سے مقدمہ نہ درج کرنے پر دکانداروں نے احتجاجاََ شٹر ڈاون کر کے احتجاج شروع کر دیا جو رات گئے تک جاری رہا۔