فیصل آباد : پاکستان پٹھان اتحاد کے مرکزی صدر حاجی ایاز خاں ترین، سینئر نائب صدر رحمان اللہ خاں نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور وحشی گلو بٹ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جس نے عوام کی قیمتی گاڑیوں کو تباہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کے معصوم لوگوں کی قیمتی جانون کا ضیاع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کو فوری طورہر معطل کر کے ان کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ بزرگوں اور خواتین پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے پولیس ملازمین اور افسران کیخلاف سخت سے سخت ترین سزا دی جائے۔
کسی پولیس ملازم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا پٹھان اتحاد سانحہ میں جاں بحق اور زخمی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔