لاہور (جیوڈیسک) سانحہ لاہور کے بعد بھی پولیس رایتی ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی۔ عوامی تحریک کے کارکنوں کی میڈیکل رپورٹس تبدیل کرانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔
لاہور میں ماڈل ٹاؤن آپریشن میں زخمی ہونے والے عوامی تحریک کے کارکنوں کی رپورٹس میں مبینہ تبدیلی کیلئے پولیس افسران نے ایم ایس جناح اسپتال کے کمرے میں ڈیرے ڈالے لیے تاہم میڈیا کو خبر ملنے کے بعد پولیس افسران فوری طور پر جناح اسپتال سے نکل گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمی افراد کے ریکارڈ میں تبدیلی کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔