لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام سالا نہ ددروزہ تربیت گاہ کا آغاز جامعہ مسجد پنجاب یونیورسٹی میں ہو گیا ہے جس میں لاہور بھر سے طلبہ نے بھر پو ر میں شرکت کی۔
اس موقع پر ناظمِ اِسلا می جمعیت طلبہ لاہور جبران بِن سلمان کا کہنا تھا کہ طلبہ کو تعلیمی میدان میں آگے بڑ ھتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ یہی طالب علم جو دنیاوی تعلیم کو اختیار کیے ہوئے ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ اسی نوجوان کو یہ پیغام دیتی ہے ،کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کو بھی اول ترجیح میں رکھے ،اور اسلامی جمعیت طلبہ بھی ہر سال یہ تربیت گاہ اسی لیے منعقد کرواتی ہے کہ طلبہ کی ادبی،علمی،اور غیر نصابی سرگرمیوں کو مزید نکھارے ،اس موقع پر امیر جماعت سلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے بھی طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ہر سطح پر دین اورد نیا کو ساتھ رکھنا چاہیے۔