لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ کی جنرل سیکرٹری لاہور ساجدہ ملک نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہمیں ابھی تک صدمے میں ہوں اور مجھے اس حادثے کا یقین ہی نہیں آرہا لیکن چونکہ اس راہ پر ہم سب نے جانا ہے، اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کی مغفرت کرے۔
انہوں نے کہا کہ جنید جمشید نے اپنی زندگی میں بہت سے اچھے کام کیے اور وہ بہت اچھا اور پیار کرنے والا انسان تھا، ایسے لوگ دنیا میں بہت کم آتے ہی چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارہ حادثے پر افسوس اورجنید جمشید سمیت ودیگر کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطائ فرمائے۔
حادثے میں شہید ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا وہ ایک بے لوث اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک تھے،انہوں نے اپنی زندگی میں کئی نشیب فراز دیکھے ان کی زندگی مغربی تہذیب کے دلدادہ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
گانے اور موسیقی سے شہرت حاصل کی پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے دین کی عالی محنت کیلئے قبول فرمایا تو تمام شہرت کو ٹھکرا کر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ثناء خوانی اور اسلام کی تبلیغ کیلئے زندگی وقف کردی ہے دعوت دین کے عظیم مقصد کو لیکر چترال گئے تھے واپسی میں اللہ تعالیٰ نے انہیں شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز کردیا۔