لاہور: ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، ماں سمیت تین بچے جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ملتان روڈ پر سندر کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔

جس سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور تین بچے کچلے گئے۔ خاتون اللہ رکھی اپنے تین بچوں 6 سالہ داؤد، 4 سالہ پروین اور دو سالہ مہک سمیت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اسکے شوہر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک قبضے میں لے لیا اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔