لاہور (جیوڈیسک)لاہور سوئی گیس لاہور ریجن کے حکام نے دو رہائشی سوسائٹیوں میں وسیع پیمانے پر گیس چوری کا سراغ لگا لیا، سیکڑوں کنکشن کاٹ کر مقدمات درج کرا دیے گئے۔
ترجمان سوئی گیس لاہور ریجن معین علوی کے مطابق سوئی گیس ٹیموں نے چھاپے کے دوران عالیہ ٹاون، محمود بوٹی اور الکرم گارڈن مناواں کے چار سو سے زائد گھروں میں گیس چوری پکڑی، ان گھروں میں گیس میٹر نہیں تھا، کئی برسوں سے دو غیر قانونی بائی پاس لگا کر گیس فراہم کی جارہی تھی، ترجمان کے مطابق متعلقہ اہلکاروں اور صارفین کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے ہیں۔