لاہور: لکھو ڈہر میں دو سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

Main Hole

Main Hole

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے لکھو ڈہر میں دو سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رنگ روڈ پر ٹریفک معطل کر دی۔

پولیس کے مطابق لکھو ڈہر کی آبادی جمشید ٹاون کا کم سن زین گلی میں کھیل رہا تھا جس دوران کھلے مین ہول میں جا گرا، بچوں کے شور پر لوگوں نے اسے مین ہول سے نکالا لیکن تب تک وہ دم توڑ چکا تھا۔

دو سالہ زین والدین کی اکلوتی اولاد تھا، بچے کی ہلاکت کے واقعے پر اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور رنگ روڈ پر ٹریفک بلاک کر دی۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ کئی بار متعلقہ محکموں کو توجہ دلائی کہ کھلے مین ہول کسی کی جان لے سکتے ہیں لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔