لاہور: غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری کئی جگہوں پر نماز تراویح پر بجلی بند

Load Shedding

Load Shedding

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے آدھے شہر کو منگل کی صبح سے ہی بجلی کی فراہمی معطل رہی، جو دوپہر کے بعد بتدریج بحال ہونا شروع ہوئی تھی۔

تاہم شہر کے کئی علاقوں میں بھی سسٹم پر دباؤ ہونے کی اور تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی دعووں کے باوجود گزشتہ کئی علاقوں کی مساجد میں نماز تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ کی گئی۔

سسٹم ٹرپ کرنے کی شکایات عام ہو گئی ہیں جس سے شیڈول لوڈ شیڈنگ سے زیادہ وقت کے لئے بجلی کی بندش معمول بنتی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ تک ہے لیکن طلب ساڑھے سترہ ہزار میگاواٹ تک پہنچنے سے ملک کے ہر علاقے میں سسٹم ٹرپ ہونے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں سحری افطاری اور تراویح اوقات میں بجلی کی بندش بھی معمول بن چکی ہے۔