لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گرنے سے دو شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ تین افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
لاہور کے علاقے مناواں جی ٹی روڈ پر ایک نجی ہاؤسنگ سکیم میں زیر تعمیر دو دکانوں کی چھت گرنے سے دو مزدور صدیق اور عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی جاوید کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تین مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ریسکیو کی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔پولیس کے مطابق بلڈنگ کا مالک خالد باجوہ موقع سے فرار ہو گیا۔