لاہور میں زیر تعمیر مکان کی چھتیں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں زیر تعمیر مکان کی چھتیں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ریسکیو حکام کے مطابق تعمیر میں استعمال ہونے والا ناقص میٹریل حادثے کا سبب بنا۔ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں زیر تعمیر دومنزلہ مکان کی چھتیں اچانگ نیچے آگریں جس سے مکان میں موجود 26 سالہ خاتون ملبے تلے دب گئی۔

امدادی ٹیمیں واقعے کی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ملبہ ہٹانے کیلئے کٹرز اور ڈرل کا استعمال کیا گیا لیکن ملبے میں دبی خاتون کو نہ بچایا جا سکااور ڈیڑھ گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد خاتون کی لاش نکال لی گئی ریسکیو حکام کی جانب سے دو منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے کی وجہ ناقص میٹریل کا استعمال بتایا گیا۔